گستاخانہ امریکی فلم کےخلاف حرمت رسول لائرز موومنٹ کا مظاہرہ
لاہور (وقائع نگار خصوصی) گستاخانہ امریکی فلم کے خلاف حرمت رسول لائرز موومنٹ کی جانب سے جی پی او چوک میں احتجاجی مظاہرہ کےا گیا۔ گستاخ فلمساز کے خلاف نعرے بازی کی گئی۔ جمیل ریاض فیضی‘ نائب صدر لاہور ہائی کورٹ بار حفیظ الرحمن، سابق سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار چودھری لطیف سرائ، سابق صدر لاہور بار سید محمد شاہ، ممبر پنجاب بار کونسل اشتیاق احمد اور سابق ممبر پنجاب بار کونسل اقبال دھینگل نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ وکلا نبی کریم کی شان میں گستاخیاں کسی صورت برداشت نہیں کریں گے، حکمرانوں کو چاہئے کہ وہ عالمی سطح پر مسئلہ اٹھائیں۔ امریکی فلم کے ڈائریکٹر سے لیکر اسے بنانے اور چلانے والے ہر گستاخ کو پھانسی کے پھندے پر لٹکایا جائے اور عالمی سطح پر تمام انبیاءکی شان میں گستاخی کی سزا موت کا قانون پاس کیا جائے ۔