فوج کے احترام پر کمپرومائز کی گنجائش نہیں: چودھری ظہیر
لاہور (خبر نگار) پنجاب اسمبلی میں ق لیگ کے پارلیمانی لیڈر چودھری ظہیر الدین نے کہا کہ بطور ادارہ فوج کے احترام پر کمپرومائز کی کوئی گنجائش نہیں، عوام باوقار عدلیہ کی آزادی کے ثمرات فوری انصاف کی دستیابی اور آئینی اداروں کے استحکام کی صورت میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ ان خےالات کا اظہار انہوں نے پنجاب اسمبلی اپوزیشن چیمبر میں ق لیگ کے ارکان اسمبلی کرنل (ر) محمد عباس، انجینئر شہزاد الہٰی اور منور منج کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کےا۔