عوام باشعور ہو چکے، لٹیروں کو شکست فاش دیں گے: فرخ جاوید مون
لاہور (پ ر) تحریک انصاف لاہور کے ر ہنما فرخ جاوید مون نے کہا کہ عوام اب باشعور ہو چکے ہیں آئندہ الیکشن میں سیاسی لٹیروں کو شکست فاش دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو عمران خان کی شکل میں ایک عظیم لیڈر مل گیا جو بحرانوں سے ملک اور عوام کو نکالے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے کراچی، لاہور، فقید المثال استقبالیہ سے ثابت ہو گیا ہے کہ عوام ان پیشہ ور سیاستدانوں کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔