سیدنور کے اعزاز میں تقریب
لاہور (کلچرل رپورٹر) کلچرل جرنلسٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان اور پنجاب انسٹیٹیوٹ آف آرٹ اینڈ کلچر کے زیراہتمام مصنف و ہدایتکار سیدنور کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں مصطفی قریشی، بہار بیگم، اسلم ڈار، پرویز کلیم اور مدیحہ شاہ نے سید نور کی شخصیت اور کارناموں پر روشنی ڈالی۔ دردانہ رحمن، حیدر سلطان، اچھی خان، بشریٰ صادق، اعجاز کامران، سہیل بخاری اور فیض خان بھی تقریب میں شامل تھے۔