گیپکو ملازمین کا مطالبات کے حق میں 6 گھنٹے احتجاج، ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس معطل
گوجرانوالہ+حافظ آباد (نمائندہ خصوصی+نمائندہ نوائے وقت) پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک سنٹرل لیبر یونین کے گےپکو ہےڈکوارٹرکے باہر مسلسل چھ گھنٹے احتجاج کے بعد چےف اےگزےکٹو نے ڈپٹی ڈائرےکٹرفنانس طارق محمود کو معطل کرکے زیرالتوا باقی ٹی اے ڈی اے اور دیگرامور کے بلوں کو پیر تک پاس کرکے ریلیز آرڈر جاری کرنے کا اعلان کردےا۔ پاکستان واپڈا ہائیڈروالیکٹرک سنٹرل لیبر یونین کے عہدےداروں اور ملازمین کی بڑی تعداد نے گزشتہ روز چیف ایگزیکٹو کی جانب سے محکمے کے ملازمین کو بلاوجہ معطل کرنے‘ بیوگان کے فنڈز‘ میرج گرانٹ‘ ٹی اے ڈی اے بل‘ خفیہ بھرتیاں کرنے اور دیگر مطالبات کے حق میں گیپکو ہیڈکوارٹر کا گھیراﺅکرکے احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں ریجن کے اضلاع حافظ آباد‘ منڈی بہاﺅالدین‘ نارووال‘ گجرات‘ گوجرانوالہ اور سیالکوٹ سے واپڈا ملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرےن سے یونین کے مرکزی سیکرٹری جنرل خورشید احمد خان‘ ریجنل چیئرمین محمد اقبال، ولی الرحمان خاں‘ میاں عطاءالرحمان‘ محمد لطیف ساگر‘ محمد اخلاق چیمہ‘ میاں احسان اللہ مانگٹ‘ پرویز لنگڑیال‘ محمد یعقوب کھوکھر‘ عبدالرزاق جٹھول‘ محمد حفیظ شاہ اور دیگر عہدیداروں نے مظاہرین سے خطاب کےا۔ دریں اثناءہائیڈرو الیکٹرک لیبر یونین کی کال پر ضلع بھر کے واپڈا دفاتر میں ملازمین نے تالہ بندی کرکے مکمل ہڑتال کی۔ اس میںہڑتالی ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے لیبر یونین کے سرکل چیئرمین عبدالرزاق مغل اور سیکرٹری ملک شفقت نے کہا کہ ملازمین اپنے حقوق کیلئے میدان میں نکل آئے ہیں۔