کارفنانسنگ کیلئے برج بنک نے ہنڈا اٹلس کار کے ساتھ ایم او یو معاہدہ سائن کرلیا
لاہور (پ ر) پاکستان کے تیزی سے بڑھتے ہوئے اسلامک بنک، برج بنک لمیٹڈ نے ملک کی صف اول کی آٹو موبائل کمپنی ہنڈا اٹلس کار (پاکستان) لمیٹڈ کے ساتھ ایم او وی معاہدہ طے کرلیا ہے۔ ایم او یو معاہدہ برج بنک لمیٹڈ کے صدر اور سی ای او احمد خضر خان اور ہنڈا اٹلس کار کے صدر اور سی ای او تقی ہارو آﺅ کی کے درمیان خواجہ عارف گروپ ہیڈ کنزیومر بنک اینڈ ایس ایم ای برج بنک لمیٹڈ اور ایاز حافظ جی ایم سیلز اینڈ مارکیٹنگ ہنڈا اٹلس کار کی موجودگی میں طے پایا گیا۔