سام سنگ لاہور میں پنجاب انٹر سکول / انٹر کالج کھیلوں کا مرکزی معاون ادارہ بن گیا
لاہور (پ ر) سام سنگ الیکٹرانکس کمپنی لمیٹڈ، اعلیٰ ترین ڈیجیٹل میڈیا اور مخلوط برقی ٹیکنالوجی کے علاوہ موبائل فون کی تیاری میں بھی دنیا کا سرفہرست ادارہ ہے۔ اب یہ 10 سے 14 نومبر 2012ءتک لاہور کے مختلف سکولز اور کالجز میں متعدد کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کر رہاہے۔ یہ مقابلے 5th سام سنگ انٹر سکول / انٹر کالج گیمز کے نام سے پنجاب اولمپکس ایسوسی ایشن نے منعقد کئے ہیں۔