شرقپور ، پولیس مقابلہ، تھانیدار زخمی، ڈاکو فرار
فیروز والا (نامہ نگار) شرقپور کے قریب پولیس مقابلے میں تھانیدار زخمی اور ڈاکو فرار ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ ناظر لبانہ نہر کے قریب ڈاکوﺅں کا گروہ لوٹ مار کر رہاتھا، جس کی اطلاع تھانہ شرقپور میں ملی۔ اس سلسلے میں سب انسپکٹر رانا اسداللہ دیگر اہلکاروں کے ہمراہ موقع پرپہنچے تو ڈاکوﺅں نے پولیس دیکھ کر فائرنگ کر دی، جس سے تھانیدار اسداللہ زخمی ہوگیا۔