چین: دنیا کے بلند ترین بجلی کے کھمبوں کی تنصیب میں مصروف بہادر انجینئرز
بیجنگ (نوائے وقت) چین میں دنیا کے بلند ترین بجلی کے کھمبوں کی تنصیب کا کام جاری ہے جہاں بہادر انجینئرز 270 میٹر کی بلندی پر اپنے پیشہ وارانہ فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق چین میں صوبے Ambani سے ہونان اور شنگھائی تک 268 میل تک پھیلے الٹرا ہائی وولٹیج بجلی کی لائنیں بچھانے کا منصوبہ جاری ہے۔ تعمیراتی کام میں مصروف بہادر انجینئرز اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران اونچائی سے خوفزدہ ہوئے بغیر رسی کی سیڑھیوں پر لٹک کر لائنیں بچھانے اور کھمبوں کی تعمیر میں مصروف ہیں۔