بھارت میں ہاتھی 18 ڈرم شراب پی گئے، غل غپاڑہ، 3 گھر تباہ کر دئیے
نئی دہلی (اے پی اے) بھارت میں جنگلی ہاتھیوں نے پہلے لوٹے شراب کے مزے پھر مچائی ایسی تباہی کہ تین گھر تباہ کر دئیے۔ انوکھا واقعہ بھارت کے مشرقی گا¶ں دومور کوٹا میں پیش آیا۔ کہانی کچھ یوں ہے کہ پچاس کے قریب جنگلی ہاتھی گھومتے پھرتے گھس گئے دومور کوٹا نامی ایک گا¶ں میں شراب کی دکان پر اور غٹا غٹ پی گئے دیسی شراب کے پورے اٹھارہ ڈرم۔ پیاس تو بجھ گئی مگر دماغ پر ایسی چڑھی کہ کچھ نہ پوچھیں۔ لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت پہلے ہاتھیوں کو بھگایا اور پھر مدد کے لئے پولیس بلا لی۔