سعودی شہری کو طلاق مہنگی پڑ گئی، برطانوی ہائیکورٹ کا مطلقہ کو 24 ملین ریال ادا کرنے کا حکم
جدہ (ثناءنیوز) سعودی عرب کے ایک شہری کو بیوی کو طلاق دینا اتنا مہنگا ثابت ہوا کہ اسے عدالت سے مدد کی اپیل کرنا پڑ گئی۔ برطانوی ہائی کورٹ نے ایک سعودی خاتون کی درخواست پر اس کے سابق شوہر کو چوبیس ملین ریال فوری طور پر ادا کرنے اور نو لاکھ ریال سالانہ تاحیات ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔