ایرانی کوسٹ گارڈز نے سمندری حدود کی خلاف ورزی پر سعودی جہاز کو تحویل میں لے لیا
تہران (اے پی پی) ایرانی کوسٹ گارڈز نے سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر سعودی عرب کے بحری جہاز کو تحویل میں لے لیا۔ ایرانی کوسٹ گارڈز کے کمانڈر کرنل قلندر لشکری نے بتایا کہ اس بحری جہاز کو ایران کے جنوبی صوبے بوشہر میں سمندری حدود میں داخل ہونے پر تحویل میں لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بحری جہاز پر سوار افراد اور عملے کو بھی پوچھ گچھ کیلئے تحویل میں لے لیا گیا ہے جنہیں ضروری کارروائی کے بعد رہا کر دیا جائےگا۔