پی آئی اے کا عملہ غائب، حجاج کرام 8 گھنٹے انتظار کرتے رہے
ملتان (جنرل رپورٹر) حجاز مقدس سے حجاج کرم کو جدہ سے براہ راست ملتان لانے والی پی آئی اے کی پہلی پرواز پی کے 3516 سات گھنٹے پینتیس منٹ کی تاخیر سے ملتان پہنچی۔ 503 حجاج کرام کو لے کر آنیوالی پروز کی آمد میں تاخیر کے باعث حجاج کرام کے استقبال کو آنے والے عزیز و اقارب کو سخت اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔