قائمہ کمیٹی کا پنشن کے معاملہ پر اے جی آر کی بریفنگ پر عدم اطمینان
اسلام آباد (آئی این پی) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے سرکاری ملازمین کو پنشن کی ادائیگیوں کے معاملے پر اے جی پی آر کی بریفنگ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی پنشن کی ادائیگیوں میں تاخیر کی وجوہات سادہ اندازہ میں کمیٹی کو پیش کی جائیں۔ اس معاملے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ قائم مقام چیئرمین سردار فتح محمد حسنی سمیت سینیٹرز دوران بریفنگ اکاﺅنٹنٹ جنرل آف پاکستان منظر حفیظ پر برس پڑے۔ دوران بریفنگ سینیٹر الیاس بلور نے سوال اٹھایا جب کوئی ملازم ایک صوبے سے دوسرے صوبے میں ٹرانسفر ہو کر جاتا ہے تو اسے پنشن گریجویٹی اور جنرل پراویڈنٹ فنڈ کی ادائیگی میں کیا مسئلہ ہوتا ہے۔ اس پر اکاﺅنٹنٹ جنرل نے کہا یہ ذمہ داری سرکاری ملازم پر عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنے کوائف اے جی پی آر کے متعلقہ صوبائی دفتر میں جمع کرائے۔ مذکورہ جواب سن کر قائم مقام چیئرمین و دیگر سینیٹرز برہم ہوئے۔