جموں: بین الاقوامی سرحد پر پاکستانی خاتون 4بچوں سمیت گرفتار
جموں (ثناءنیوز) جموں کے کنہا چاک سیکٹر میں بین الاقوامی سرحد پر گزشتہ روز ایک پاکستانی خاتون کو چار بچوں کے ہمراہ گرفتار کر لےا ہے ۔ پولیس کے ذرائع نے بتایا کہ بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے جوانوں نے صبح 22سالہ پاکستانی خاتون روبینہ کو ان کے بچوں کے ساتھ پکڑا۔ روبینہ مشتبہ حالت میں دیوریا چوکی کی طرف بڑھ رہی تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ اس خاتون نے شاید غلطی سے سرحد پار کرلی ہے۔ معاملے کی جانچ کی جارہی ہے ۔ پوچھ تاچھ کے بعد مذکورہ خاتون کو ان کے ملک بھیجا جاسکتا ہے۔