اوباما کے دوبارہ منتخب ہونے کے بعد ڈرون حملے بڑھ سکتے ہیں: حسین حقانی
واشنگٹن (آن لائن) امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر حسین حقانی نے کہا ہے کہ دوبارہ منتخب ہونے کے بعد دہشت گردی پر اوباما کا موقف نہیں بدلے گا‘ اوباما کے دور میں ڈرون حملے بڑھ سکتے ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے حسین حقانی نے کہا کہ امریکہ 1992ءسے پاکستانیوں کو دہشت گردی روکنے کا کہتا آ رہا ہے اور اب بھی پاکستان پر دباﺅ ڈالا جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ اوباما لبرل صدر ہیں اور یورپ سمیت پوری دنیا میں لبرل سمجھے جاتے ہیں۔ اوباما نے اپنے دور اقتدار میں عراق سے امریکی فوجیوں کو واپس بلا لیا ہے۔ لیبیا اور ایران پر حملہ نہیں کیا۔ افغانستان سے بھی فوج واپس بلانے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوباما کے دل میں پاکستانیوں کیلئے نرم گوشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی جنرل ہمیشہ پاکستانی جرنیلوں سے نرم لہجے میں بات کرتے ہیں۔