امریکہ نے ٹی وی اور انٹرنیٹ کو سنسر کرنے پر 2 ایرانی وزیروں پر پابندی لگا دی
واشنگٹن (اے ایف پی) امریکہ نے دو ایرانی وزراءسمیت 4 ایرانی شہریوں اور 5 اہم اداروں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ یہ پابندیاں میڈیا اور انٹرنیٹ پر سنسرشپ کے پہرے بٹھانے پر لگائی گئی ہیں۔ وزیر مواصلات اور وزیر ثقافت پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے سٹلائٹ ٹی وی براڈکاسٹ کو جام کرنے اور انٹرنیٹ تک رسائی محدود کرنے کا حکم دیا تھا۔