امریکہ: شدید طوفان سے بارش، برفباری، نظام زندگی متاثر
نیویارک (خصوصی نمائندہ) امریکہ کے مشرقی علاقہ میں شدید طوفان کے باعث بارش، ژالہ باری، برفباری اور تیز ہوا¶ں سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے اور لوگوں کے لئے مسائل بڑھ گئے ہیں۔ طوفان سے بجلی کا سلسلہ منقطع ہو گیا۔ لانگ آئی لینڈ نیویارک میں 54 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں، ڈیڑھ لاکھ سے ایک لاکھ اٹھانوے ہزار شہری تاریکی میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، مختلف علاقوں میں کئی انچ برف پڑی۔