پاکستان کی قذافی کے بیٹے، سابق انٹیلی جنس چیف پر لیبیا میں مقدمہ چلانے کی حمایت
نیویارک (نمائندہ خصوصی) پاکستان نے لیبیا کی اس درخواست کی حمایت کی ہے جس میں سابق حکمران معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام اور انٹیلی جنس کے سابق سربراہ عبداللہ السنوسی پر جرائم کی عالمی عدالت کی بجائے ملک میں مقدمہ چلانے کے لئے کہا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کے لئے مستقل مندوب مسعود خان نے سلامتی کونسل میں بحث کے دوران کہا ہم امید کرتے ہیں کہ لیبیائی عہدیداروں کی اس درخواست پر عدالت کے دائرہ کار کو مدنظر رکھتے ہوئے مثبت انداز میں غور کیا جائے گا اگران افراد پر ملک میں مقدمہ چلایا جاتا ہے تو لیبیا کی حکومت کو یہ یقین بنانا ہو گا کہ کارروائی شفاف ہونی چاہئے۔