نواب شاہ: علامہ اقبال ایکسپریس کا انجن فیل،مشتعل مسافروںکا قراقرم ایکسپریس کو روک کر پتھراﺅ، شیشے توڑ ڈالے
نواب شاہ (آئی این پی) نواب شاہ میں علامہ اقبال ایکسپریس کا انجن فیل ہونے پرمسافروں نے شدیداحتجاج کرتے ہوئے ایکسپریس کو بھی سٹیشن پر روک کر پتھراﺅ کرکے اس کے شیشے توڑ دئیے۔بزرگوں،خواتین اور بچوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔نواب شاہ ریلوے سٹیشن پر کراچی سے لاہور جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کا انجن فیل ہوگیا۔تین گھنٹے تک متبادل انجن کا انتظام نہ ہونے پر مسافروں نے سٹیشن پراحتجاج کیا۔ مشتعل مسافروں نے سٹیشن پہنچنے والی قراقرم ایکسپریس کو بھی روک لیا اور پتھراو کرکے اس کے شیشے توڑ دئیے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق احتجاج کے باعث نائٹ کوچ،خیبر میل اوربہاﺅالدین ایکسپریس کو مختلف سٹیشنوں پر روک لیاگیا۔ 4 گھنٹے بعد علامہ اقبال ایکسپریس کے انجن کی مرمت کرکے اسے لاہور روانہ کیا گیا جس کے بعد دیگر ٹرینیں بھی منزلوں کی جانب روانہ کردی گئیں۔