مہندی کی تقریب میں فائرنگ دلہا جاں بحق، 2 زخمی
مظفرگڑھ (نوائے وقت نیوز) مظفرگڑھ کے قریب قصبہ میدان شاہ میں مہندی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے دلہا جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق مہندی کی تقریب کی خوشی میں کی جانے والی فائرنگ سے دلہا جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہو گئے۔