ہر 3 نومبر 12مئی کا مقروض رہے گا، آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے آزاد عدلیہ ضروری ہے: اسفند
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) سربراہ اے این پی اسفندیار ولی نے کہا ہے کہ تمام ادارے ملکی آئینی حدود میں کام کریں۔ اے این پی ملکی سلامتی اور دہشت گردی کے خلاف فوج کی قربانیوں کی قدر کرتی ہے جبکہ قانون کی بالادستی اور آزاد عدلیہ کے کردار پر یقین رکھتے ہیں۔ آئین اور پارلیمنٹ کی بالادستی کیلئے آزاد عدلیہ ناگزیر ہے۔ ملک کا ہر تین نومبر ہمیشہ کیلئے 12 مئی کا مقروض ہی رہے گا۔ پارلیمنٹ عوام کی امیدوں اور اقتدار کا مظہر سپریم ادارہ ہے۔