سٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار ‘ سرمایہ کاری میں ایک ارب 43 کروڑ روپے کا اضافہ
کراچی(مارکیٹ رپورٹر)کراچی اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز تیزی پر کے ایس ای 100انڈیکس 25.26پوائنٹس اضافے پر16243.27پرپہنچ گیا۔سرمایہ کاری مالیت میں ایک ارب94کروڑ روپے سے زائد اضافے کے باعث کاروبار میں بدستور تیزی برقرار رہی تفصیلات کے مطابق اینگروفوڈ‘ کے ای ایس سی کے خریداری اثرات‘ آئندہ ہفتے کاروباری حجم میں متوقع اضافہ‘ خریداروں کی دلچسپی اورکاروباری حجم میں 15.29کروڑ حصص کے سودوں میں کمی کے باعث سرمایہ کاروں کی اینگروفوڈ‘ کے ای ایس سی ‘ جہانگیر صدیقی ‘ ڈی جی خان سیمنٹ سمیت بیشتر حصص کی خریداری میں دلچسپی اور اگلے ہفتے کاروباری حجم میں اضافہ ہونے کے حوالے سے منتظر رہے جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس 25.26 پوائنٹس اضافے پر 16243.27پرآگیا۔ ایک ارب 94کروڑ 43لاکھ 61 ہزار 173 روپے اضافے پر سرمایہ کاری مزید بڑھ کر40کھرب 49ارب 24 کروڑ 26 لاکھ 52ہزار816روپے تجاوز کرگئی مجموعی سودوں میں 15کروڑ 29لاکھ 36 ہزار 80حصص کے سودوں میں کم کاروبار رہا مارکیٹ میں سرگرم حصص کادائرہ کار 335 کمپنیوں تک رہا اس میں 169کمپنیوں کی قیمتوں میں اضافہ ‘151 میں کمی اور15 کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔