آئیڈیاز 2012ئ، وزیراعظم کا دورہ پی او ایف اسٹال
کراچی(کامرس رپورٹر) وزیراعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف نے کراچی میں جاری دفاعی نمائش کے موقع پر پی او ایف اسٹال کا دورہ کیا۔ اسٹال آمد پر چیئرمین پی اوایف بورڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد احسن محمود ہلال امتیاز(ملٹری) نے وزیراعظم پاکستان کااستقبال کیا اورپی او ایف کی دفاعی صلاحیت سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے پی او ایف مصنوعات میں گہری دلچسپی لی اور پی او ایف کے اعلیٰ معیار کی تعریف کی۔ پاکستان آرڈیننس فیکٹریز نے کراچی میں منعقدہ نمائش ”آئیڈیاز 2012“ میں اپنی پروڈکٹس کی مکمل رینج کو پیش کیا ہے۔