سلک بینک نے ترجیحی حصص کے اجراءکی منظوری دیدی
کراچی (کامرس رپورٹر)سلک بینک کے حصص یافتگان کے غیرمعمولی اجلاس عام میں 2ارب 40کروڑ روپے کے ترجیحی حصص (بشمولہ ایک ارب روپے کا گرین شوآپشن) کے اجراء کی منظوری دیدی ہے۔ متعلقہ ریگولیٹری اتھارٹی سے اسکی منظوری حاصل کی جارہی ہے۔ ان حصص کے اجراءکے ذریعہ بینک کے کم از کم سرمائے کی حد کو پورا کرنا اورمزید سرمائے کی فراہمی سے بینک کی سرگرمیوں کو بہتر بنانا ہے۔ اجلاس میں حصص یافتگان نے بینک کے سرمائے میں اضافہ کیلئے انتظامیہ کے اقدامات کی زبردست ستائش کی اورکہا کہ جب سے بینک کا انتظام حاصل کیا گیا ہے نئی انتظامیہ کی جد وجہد اورکوششوں سے بینک ترقی کی راہ پرگامزن ہے۔سلک بینک نے سلک بینک کا ویزا کریڈٹ کارڈ جاری کرکے ایک سنگ میل عبورکرلیا ہے۔ بینک نے ایمانی اسلامی بینکنگ برانچز کھول کر ایک نئے باب کا اضافہ کیا جسے بڑی پذیرائی ملی ہے اور2011ءمیں پہلی مرتبہ میں ہی اس نے 66کروڑ 70لاکھ روپے کی اسلامی بینکاری کاریکارڈ قائم کیا۔ اس کے علاوہ بینک نے یومیہ منافع کی بنیاد پر منافع روزانہ اور ایک کروڑ روپے تک کی مفت انوینٹری انشورنس پرمبنی بزنس ویلیو اکاﺅنٹ کی دو مصنوعات بھی شروع کیں۔