ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 23کروڑ 27 لاکھ ڈالرکی کمی
کراچی(کامرس رپورٹر) ملک میں گزشتہ ایک ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید23کروڑ 27لاکھ امریکی ڈالرز کمی ہوگئی ہے۔ جس کے نتیجہ میں زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر14ارب 33 کروڑ 32لاکھ امریکی ڈالرز سے کم ہو کر 14 ارب 10کروڑ 5لاکھ امریکی ڈالر کے رہ گئے ہیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ہفتوار رپورٹ کے مطابق اس مدت میں سرکاری ذخائر میں 25کروڑ 87لاکھ امریکی ڈالرز کمی ریکارڈ کی گئی۔ جس کی وجہ سے سرکاری ذخائر کم ہوکر9ارب 54کروڑ 74لاکھ امریکی ڈالرز مالیت کے رہ گئے۔ لیکن بینکوں کے ذخائر میں 2کروڑ 60لاکھ امریکی ڈالرز اضافہ ہوا اوربینکوں کے ذخائر بڑھ کر4ارب 55کروڑ 31 لاکھ امریکی ڈالرز مالیت کے ہوگئے۔