کوےت سٹی (عبدالشکورابی حسن سے) وزارت سماجی امور اور لیبر کے انڈر سیکرٹری منصور المنصور نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ فروری 2011ءمیں کوےت میں کفیل سسٹم ختم کر دیا جائے گا پبلک اتھارٹی اور وزارت محنت تمام معلامات سنبھال لے گی۔ انہوں نے کہاکہ تاحال ابھی تک کفیل سسٹم کی منسوخی کا طریقہ کار کا فیصلہ حتمی نہیں ہوا لیکن 2011ءتک ہو جائے گا۔ منصور المنصور نے ان خبروں کی تردید کی کہ چھ ماہ کے لئے پبلک اتھارٹی کام کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مقررہ وقت پر سب منصوبہ بندی ہو جائے گی جس میں نئے لیبر قوانین، اس کا نفاذ اور دفعات پورے متن کے ساتھ سامنے آ جائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے مسودہ قانون کا عمل مکمل کر لیا ہے اور جلد اسے کابینہ اجلاس میں پیش کر دیاجائے گا قانون سیکشن اور بحث کے لئے اسے اسمبلی میں پیش کیاجائے گا اسمبلی کی منظوری کے بعد اس کی توثیق کے لئے امیرکوےت کو ارسال کر دیا گیا۔ ایک عربی اخبار القبس نے انکشاف کیا ہے کہ حکومتی ادارے کفیل سسٹم کو ختم کرنے کے طریقہ کارکے لئے تجاویز مانگ لی ہیں ۔
بانی تحریکِ انصاف کو "جیل کی حقیقت" سمجھانے کی کوشش۔
Apr 19, 2024