پاک فوج کا بھارت کو منہ توڑ جواب، 77 ڈرونز کو تباہ کر دیا

May 09, 2025 | 18:14

ویب ڈیسک

راولپنڈی : پاک فوج نے دو دن کے دوران درندازی کرنے والے 77 بھارتی ڈرونز مار گرائے. تمام ڈرونز مسلسل ریڈار پر مانیٹر کیے جارہے تھے۔

تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے پاک فوج کی جانب سے گرائے جانے والے بھارتی ڈورنز کی تفصیلات جاری کردیں۔سیکیورٹی نے بتایا کہ 8 مئی کی شام تک 29 بھارتی ڈرونز کو مار گرایا گیا اور کل رات سے آج دن تک مزید 48 ڈرونز تباہ کردئیے گئے، پاک فوج دشمن کی جارحیت کامنہ توڑ جواب دےرہی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہمارے ایئر ڈیفنس سسٹم میں چھوٹےڈرونز کوٹریک کرنے کی صلاحیت موجود ہے، تمام ڈرونز مسلسل ریڈار پر مانیٹر کیے جارہے تھے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان کا دفاعی نظام اور ایئر ڈیفنس سسٹم دشمن کےحملوں کو مسلسل ناکام بنا رہا ہے. ہروپ ڈرون کی ٹریکنگ سے واضح ہے پاکستان کا دفاعی، ایئر ڈیفنس سسٹم انتہائی مضبوط ہے۔

اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ تمام ڈرونز کو مسلسل ریڈار پر مانیٹر کیا گیا اور ہمارے ایئر ڈیفنس سسٹم میں اتنی صلاحیت ہے کہ وہ چھوٹے اور تیز رفتار ڈرونز کو بھی ٹریک اور نیوٹرلائز کر سکتا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہری علاقوں اور کمرشل پروازوں کی موجودگی میں ڈرون کو نشانہ بنانے کے لیے ایک مکمل اور محتاط آپریشنل طریقہ کار اختیار کیا جاتا ہے۔دفاعی ماہرین کے مطابق حالیہ حملے پاکستان کے دفاعی نظام کی مضبوطی کا منہ بولتا ثبوت ہیں، “ہروپ” جیسے جدید ڈرونز کی کامیاب ٹریکنگ اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ پاکستان کا ایئر ڈیفنس سسٹم ہر قسم کے چیلنج کا مؤثر انداز میں مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

دوسری جانب دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کا فضائی دفاعی نظام انتہائی مضبوط ہے کیونکہ یہ حملوں کو مسلسل ناکام بنا رہا ہے۔

گذشتہ روز آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج نے ہندوستان کے 25 اسرائیلی ساختہ ہاروپ ڈرون مار گرائے تھے۔

خیال رہے 6 اور 7 مئی کو بھارت کے بزدلانہ حملے کے نتیجے میں 5 جدید طیارے، ڈرونز، متعدد پوسٹوں کی تباہی اور فوجیوں کی ہلاکت ہوئی تھی.

 بعد ازاں بھارت خوف و ہراس میں مبتلا ہو کر اب اسرائیل کے ان ہاروپ ڈرونز کا استعمال کر کے پاکستان پر حملہ کر رہا ہے۔

مزیدخبریں