پاکستانی وزیر دفاع کا 25 انڈین فوجیوں کی ہلاکت کا دعویٰ

May 09, 2025 | 16:51

بعض پاکستانی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر فائرنگ میں درجنوں انڈین فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ تاہم اس حوالے سے اعداد و شمار کی تصدیق کرنا مشکل ہو رہا ہے۔رواں ہفتے کے اوائل میں پاکستان کے وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے دعویٰ کیا کہ 40 سے 50 انڈین فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔جب ہم نے اس حوالے سے پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف سے بات کی تو انھوں نے کہا کہ ان کا خیال ہے بدھ تک 25 انڈین فوجیوں کی ہلاکت ہوئی ہے۔خواجہ آصف نے تسلیم کیا کہ پاکستان کو بھی ’نقصان اٹھانا پڑا ہے‘ تاہم وزیر دفاع نے بتایا کہ ان کے پاس اس حوالے سے اعداد و شمار نہیں ہیں۔ان کا دعویٰ ہے کہ انڈیا نے لڑائی شروع کی اور اس کے بعد انڈیا کے دو بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز کو نشانہ بنایا گیا۔ دلی نے دونوں دعوؤں کی تردید کی ہے۔انڈین وزارت دفاع نے بی بی سی کو بتایا کہ انڈین فوج کو ہونے والے نقصان سے متعلق کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔اس سے قبل ایک پریس ریلیز میں انڈین فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے انڈین دفاعی انفراسٹرکچر پر داغے گئے ڈرون اور میزائل حملے ناکام بنائے ہیں اور اس حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا۔

مزیدخبریں