پروفیشنل اکاونٹنٹس اِن بزنس  کے زیر اہتمام سی ایف او کانفرنس 

May 09, 2025

اسلام آباد(خبرنگار)انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاونٹنٹس آف پاکستان کی کمیٹی پروفیشنل اکاونٹنٹس اِن بزنس کے زیر اہتمام سی ایف او کانفرنس 2025 منعقد ہوئی ، موضوع انقلابی جست: مستعدی اور مسابقتی برتری تھاکانفرنس کا آغاز ICAPکے صدر سیف اللہ کے استقبالیہ کلمات سے ہوا اورکہا کہ جدید کاروباری دنیا میں CFOsنہ صرف مالیاتی نظم و نسق کے ضامن ہیں بلکہ ڈیجیٹل انضمام، اخلاقی طرز حکمرانی اور پائیدار ترقی کی جانب اداروں کی رہنمائی میں بھی کلیدی کردار ادا کرتے ہیں،کمیٹی کے چیئرمین سمیع اللہ صدیقی نے اس سال کے موضوع کی اہمیت پر روشنی ڈالی،کانفرنس میں پروفیشنل ایکسی لینس ایوارڈز کا تیسرا ایڈیشن بھی پیش کیا گیا۔

مزیدخبریں