راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کی جانب سے تمام روڈ یوزرز کے لئے محفوظ ماحول فراہم کرنے کی کوششیں جاری ہیں، چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی بینش فاطمہ کی ہدایت پر ہیوی/پبلک سروس ، رکشہ و بائیکیا رائیڈرز کے لئے ٹریفک ہیڈکوارٹرز ریس کورس میں روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین سے آگاہی سے متعلق ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، شرکاء کو سڑکوں کو محفوظ بنانے کے لئے ٹریفک پولیس اور عوام کے درمیان تعاون کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی، جسکا مقصد ڈرائیورز کو ان کی ذمہ داریوں اور ان کے مسائل کو اجاگر کرنا تھا، شرکاء کو قوانین پر سختی سے عمل کرنے اور ٹریفک خلاف ورزیوں کو کم کرنے کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کرنے کی ترغیب دی گئی، سی ٹی او راولپنڈی کی ہدایت پر انچارج لائسنسنگ برانچ راولپنڈی نے ڈرائیونگ لائسنس کو قانونی اور آسان طریقے سے حاصل کرنے کے طریقہ کار اور اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی ، جبکہ انچارج چالان برانچ نے غلط پارکنگ جیسے مسائل سے اجتناب کرنے کی ہدایت کی جو دیگر روڈ یوزرز کے لئے پریشانی کا باعث بنتے ہیں، شرکاء کو یقین دلایا گیا کہ ہم آپ کے مثبت یا منفی تاثرات سننے کے لئے ہر وقت تیار ہیں تاکہ ٹریفک کے نظام کو مزید بہتر بنایا جا سکے
روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین سے آگاہی سے متعلق ورکشاپ
May 09, 2025