اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد محمد جواد طارق نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کے دوران شہریوں کے مسائل سنے ،انہوں نے افسران کو شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے احکامات جاری کئے،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شہری اپنے مسائل کے حل کے لئے ''آئی جی پی شکایت سیل1715- ''پر بھی اپنی شکایات و مسائل درج کرواسکتے ہیں،اسلام آباد پولیس مختلف اقدامات کے ذریعے عام شہریوں تک پہنچ کر ان کے مسائل کو حل کرنے کے لئے پرعزم ہے،انہوں نے کہا کہ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے تمام سینئر پولیس افسران کو ضلع بھر میں کھلی کچہریوں کے انعقاد کے احکامات جاری کئے ہیں۔
ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد جواد طارق کی کھلی کچہری
May 09, 2025