اسلام آباد( نمائندہ خصوصی )بھارتی جارحیت خطے کے امن کیلئے خطر ہ ہے، ملکی دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور مسلح افواج پوری طرح تیار ہیں۔ پوری قوم بھارتی جارحیت کا جواب دینے کے لیے مسلح افواج کے ساتھ کھڑی ہے،ہمارے شاہینوں نے دشمن کو رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملے کے بعد ناکوں چنے چبوانے ہیں جو زخم وہ صدیوں تک یاد رکھے گا۔ ان خیا لا ت کا اظہار چیئرمین فارن ڈیلیگیشن کمیٹی آئی ایس اے ایسوسی ایشن چوہدری مظہر نے کیا انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے نتیجے میں پاکستان میں شہریوں کی جانیں ضائع ہوئی ہیں اس بزدلانہ حملے میں جانیں گنوانے والے خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور مودی حکومت کی جانب سے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کیے جانے والے مظالم کی بھی مذمت کرتے ہیں۔
پاکستان کسی بھی جارحیت کو برداشت نہیں کرے گا ،چوہدری مظہر
May 09, 2025