چائلڈ لائف فاؤنڈیشن کا تھلیسیمیا سے بچاؤ کیلئے ملک گیر اصلاحات کا مطالبہ

May 09, 2025

اسلام آباد(خبرنگار)ورلڈ تھلیسیمیا ڈے 2025کے موقع پر تھلیسیمیا کے لیے ایک ساتھ کمیونٹیز کا اتحاد مریضوں کی ترجیح کے عنوان کے تحت چائلڈ لائف فاؤنڈیشن نے ملک گیر سطح پر فوری اصلاحات کا مطالبہ کیا ہے جن میں شادی سے قبل لازمی اسکریننگ، محفوظ خون کی منتقلی کے نظام کی فراہمی اور عوامی آگاہی مہمات شامل ہیں  2024میںچائلڈ لائف کے ایمرجنسی رومز میں 8,400سے زائد تھلیسیمیا کے پرانے یا نئے تشخیص شدہ مریض بچوں کا علاج کیا گیاجو اکثر نازک حالت میں پہنچتے ہیں یہ بچے شدید انفیکشن انتہائی کم ہیموگلوبن یا آئرن کی زیادتی جیسی پیچیدگیوں کے ساتھ چائلڈ لائف کی ایمرجنسی میں لائے جاتے ہیں جو تاخیر سے تشخیص اور معمول کی دیکھ بھال کی کمی کا نتیجہ ہوتی ہیںاس بارے میں چائلڈ لائف فانڈیشن کے سی ای اوڈاکٹر احسن ربانی نے کہاہے کہ ہمارے ایمرجنسی رومز اکثر تھلیسیمیا کے مریض بچوں کے لیے پہلا اور واحد مرکزعلاج ہوتے ہیں یہ ایک المیہ ہے کہ ہم ایسے نظام کے نتائج کا علاج کر رہے ہیں جو فوری اصلاحات کا متقاضی ہے ۔

مزیدخبریں