اسلامی یونیورسٹی فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کا سالانہ اوپن ہاؤس

May 09, 2025

اسلام آباد(خبرنگار) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کی فیکلٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی نے 14ویں سالانہ اوپن ہاؤس کا انعقاد کیا اس تقریب میں سول انجینئرنگ، الیکٹریکل و کمپیوٹر انجینئرنگ اور مکینیکل انجینئرنگ کے شعبہ جات کے طلباء کی طرف سے پیش کیے گئے تقریباً 100 پراجیکٹس شامل تھے تقریب کی ایک اہم بات انڈسٹری کے نمائندوں کی فعال شرکت تھی جنہوں نے نہ صرف طلباء کے کام کا جائزہ لیا بلکہ کئی شریک طلبا کو ملازمت اور تنخواہ پر انٹرن شپ کے لیے بھی منتخب کیا شاندار کاوشوں کو تسلیم کرنے کے لیے طلبہ کو شیلڈز اور نقد انعامات سے نوازا گیا ایوارڈز صدر پروفیسر ڈاکٹر احمد شجاع سید نے تقسیم کیے جنہوں نے اوپن ہاؤس کے انعقاد کی روایت کو برقرار رکھنے پر فیکلٹی کو سراہا قبل ازیں تقریب کا افتتاح نائب صدر انتظامیہ و مالیات پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحمٰن نے کیا، اختتام پر، اوپن ہاؤس کے انچارج ڈاکٹر سخی جان نے کہا کہ اس تقریب نے تعلیمی تحقیق اور صنعتی ماہرین کے درمیان ایک اہم پل کا کام کیا۔

مزیدخبریں