جاتلی (نامہ نگار) تجربہ کار استاد اور بہترین منتظم صغیر حسین نے گورنمنٹ بوائز ہائی سکول دولتالہ میں بطور ریگولر ہیڈ ماسٹر (گریڈ)17چارج سنبھال لیا۔صغیر حسین صاحب کو بطور مستقل سربراہ ادارہ ہذا تعیناتی پر اہل علاقہ کی طرف سے مبارکباد اور نیک خواہشات کے پیغامات، تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ بوائز ہائی سکول دولتالہ میں صغیر حسین کو ریگرلر ہیڈ ماسٹر تعینات کر دیا گیا، صغیر حسین ایک تجربہ کار، مخلص، دیانتدار، باوقار، خوش اخلاق اور نظم و ضبط کے پابند اساتذہ میں سے ہیں ، سیاسی و سماجی حلقوں نے خوشی کا اظہار کیا۔
صغیر حسین نے ہیڈ ماسٹر بوائز ہائی سکول دولتالہ کا چارج سنبھال لیا
May 09, 2025