تحصیل گوجر خان میں آئے دن چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ افسوس ناک 

May 09, 2025

 بیول(نامہ نگار)تحصیل گوجر خان میں آئے د ن چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ افسوس ناک ہے یہاں پر کراچی جسے حالات پیدا کیا جا رہے ہیں گوجر خان بڑھتی نجی ہاوسنگ سوسائٹیاں میں کوئی قانون کی پاسداری نہیں ہو رہی سرمایہ داروں اور چوروں ڈاکوں نے خطہ پوٹھوہار کا امن تباہ برباد کر کے رکھ دیا اس وقت گوجر خان کے باسیوں کیلئے شام کے وقت باہر نکلنا مشکل ہو چکا ہے گوجر خان کے لوگ پینے کے صاف پانی کو ترس رہے ہیں پنجاب حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں گوجر خان کی عو ام پر رحم کریں اور ان کے لئے ضرورت زندگی کی سہولیات فراہم کی جائے مسلم لیگ ن کی مقامی قیاد ت اپنا قرداد ادا کریں زبانی جمع خرچ کرنے کا وقت گزر چکا ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی تحصیل گوجر خان کے سیکرٹری اطلاعات و نشریات ایم مقصود قریشی نے صاف ستھرا پنجاب تب ہی بنا سکتا ہے عوام کے مسائل ان کی دیلز پر حل کیے جائیں پیپلزپارٹی کے دورے اقتدار میں گوجر خان تحصیل بھر میں تعمیر و ترقی کے جال بچھا دئیے تھا اور ہر طرف بجلی سوئی گیس رابطہ سڑکوں کی تعمیر بیروزگار نوجوانوں کو روزگار کے موقع فراہم کئے گئے تھے بلاتفریق عوامی مسائل حل کیے جاتے تھے۔

مزیدخبریں