ن لیگ قوم کے خوابوں کی عملی تعبیر کی ضامن ہے ،ملک خاور حیات

May 09, 2025

 کھنڈہ(نامہ نگار) پا کستان مسلم لیگ (ن )یونین کونسل گلیال کے کوآرڈینیٹر ملک خاور حیات آف نواں گراں نے کہا ہے،ن لیگ قوم کے خوابوں کی عملی تعبیر کی ضامن اور حقیقی ترجمان ہے میاں محمد نوازشریف ملکی تعمیر و ترقی اور عوامی خوشحالی کی علامت ہیں جن کے ویژن کی تکمیل وفاقی حکومت وزیراعظم میاں شہبازشریف کی قیادت میں یقینی بنارہی ہے اور پنجاب میں بھی تاریخی اقدامات کے تحت وزیراعلی مریم نوازشریف عوامی خدمت کی نئی مثال قائم کررہی ہیں حلقہ میں ایم این اے ملک سہیل کمڑیال ،ایم پی اے نوابزادہ چوہدری شیر علی خان نے ترقیاتی کاموں کے جال بچھادئیے ہیں جس سے عوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف میسرآرہا ہے انہوں نے کہا کہ سب کو مل کر پاکستان کی تعمیر و ترقی اور عوامی خوشحالی سمیت ملک کامستقبل روشن بنانے کے لیے دل و جان سے کوشش کرنی چاہیے تاکہ جلد ملک میں پھر سے خوشحالی کے دور کی واپسی ہوانہوں نے کہا کہ قائد میاں محمد نواژ شریف کا قومی کردار اور سیاسی قد بہت بڑا ہے وہ قوم کے نجات دہندہ ہیںت وزیر اعظم میاں شہباز شریف مرکز اور  صوبائی سطح پر وزیر اعلی مریم نوازشریف نے عوام کے مفادات و احساسات کی بھرپور ترجمانی کرتے ہوئے مختلف محکمہ جات میں دوررس اصلاحات شروع کردی ہیں ، اللہ کے فضل و کرم سے عوام کو شاندار ریلیف پیکج دئیے جن سے غریب و متوسط طبقات کے مسائل میں کمی آئی آنے والے دنوں میں عوام کو مزید خوشخبریاں ملیں گی انہوں نے کہا کہ (ن)لیگ جب بھی اقتدار میں آئی ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہوا اور اب بھیے عوام سے کیے گئے وعدے مقررہ مدت میں پورے کرنے کے ساتھ ساتھ ملک کوترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے دن رات کام کیا جارہا ہے۔

مزیدخبریں