جنگی حالات، مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،مری یونین آف جرنلسٹس

May 09, 2025

  مری (نامہ نگار خصوصی) موجودہ جنگ حالات کے تناظر میں مری کے مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے اپنے بیانات میں مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مری یونین آف جرنلسٹس اور مری پریس کلب کی جانب سے عوام پر زور دیا گیاکہ ان حالات میں ہمیں انتہائی اتحاد و یکجہتی قائم رکھتے ہو ئے مذہب، زبان، فرقہ یا علاقے کی بنیاد پر تقسیم ہو نے کے بجائے ایک قوم کی حیثیت سے متحد رہنا ہو گا ۔ایسے میںسچائی  پر مشتمل  درست معلومات کو فروغ دیتے ہوے سوشل میڈیا پر مثبت پیغامات پھیلاتے ہوے مسلع فوج اور قوم کا مورال بلند رکھنا ہے اور خوف اور دہشت کی فضا پیدا ہونے سے اجتناب برتنا ہو گا  ۔ اس طرح مری یونین آف جرنلسٹس کے صدر امتیاز الحق، جنرل سیکرٹری راجہ افضال سلیم،مری پریس کلب کے صدر عبد الحمید عباسی ،جنرل سیکرٹری یاسر عباسی اور سینئر نائب صدر محمد اخلاق عباسی سمیت دیگر عہدیداروں اور اراکین نے کہا کہ ہمیں افواہوں، جھوٹی خبروں اور پروپیگنڈہ سے اجتناب کرتے ہوے صرف مستند ذرائع سے حاصل شدہ معلومات کو آگے پہنچاکر وقم کا مرال بلند کرنا ہو گا ۔ کہا گیا کہ قومی سلامتی کے لیے تعاون سیکیورٹی اداروں، حکومت اور امدادی تنظیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں، اور ان کی ہدایات پر عمل کریں۔ضروری وسائل کی بچت بجلی، پانی، خو راک اور ایندھن جیسی چیزوں کا استعمال احتیاط سے کریں تاکہ ان کی قلت نہ ہو۔شہداء اور متاثرین کے لیے دعا و امدادحب الو طنی کا مظاہرہ اپنے عمل اور رویے سے یہ ثابت کریں کہ آپ ملک کے ساتھ مخلص ہیں۔ 

مزیدخبریں