کھنڈہ(نامہ نگار)میجر گروپ کے رہنما ڈاکٹر رب نواز مہورہ نے کہا ہے کہ بھارت نے را ت کی تاریکی میں سول آ بادی اور مساجد پر حملہ کر کے بزدلی کا مظاہرہ کیا افواج پاکستان کی جانب سے منہ توڑ جواب نے دشمن کے دانت کھٹے کردئیے ملک سے محبت ہمیں اپنی جانو ں سے زیادہ عزیز ہے اسکی حفاظت کے لیے ہم بڑی سے بڑی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے بھارت پہلگام واقعہ دہشتگردی کے ثبوت پیش کرنے میں ناکام ہوچکا ہے وہ گذشتہ روز صحافیوں سے گفتگوکررہے تھیانہوں نے کہا کہ دنیا پاکستان کے موقف کے ساتھ کھڑی ہے پہلگام واقعہ میں ترکیہ چین یونان سویئزرلینڈ و دیگر ممالک پاکستان کے ساتھ ہیں ملکی دفاع کے لیے پوری قوم ہمہ وقت تیار ہے بھارتی آبی دہشتگردی کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جاسکتی پاکستان کے دشمنوں کا علاج جہاد سے کرینگے۔
بھارت نے رات کی تاریکی میں سول آبادی ،مساجد کو نشانہ بنایا ، ڈاکٹر رب نواز
May 09, 2025