ڈی پی او مری آصف امین اعوان کی ہدایت، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری

May 09, 2025

مری (نامہ نگار خصوصی)ڈی پی او مری آصف امین اعوان کی ہدایت پر منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں جاری۔اے ایس پی /ایس ڈی پی او مری زمان علی کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ مری سعید اکبر کیانی اور ان کی ٹیم نفیس سرور SI نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش حسنین حیدر ولد محمد فیاض سکنہ مکان نمبر 02 محلہ سبزہ زار ڈھیری حسن آباد روڈ راولپنڈی کو گرفتار کر کے منشیات فروش کے قبضہ سے 1300 گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اتارنے والے منشیات فروشوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا۔  

مزیدخبریں