مری(نمائندہ نوائے وقت)معروف سینئر قانون دان و سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مری جلیل اختر عباسی ایڈووکیٹ نے کہا کہ پاک فوج نے جس طرح بھارتی جارحیت کا جواب دیا ہے ہمارے سر فخر سے بلند ہیں، ہمارا دفاعی نظام مضبوط ہے اور ملک کی خاطر کھڑا ہے اور ہم پاک افواج کے شانہ بشانہ ہیں، پاکستان افواج پاک وطن کے دفاع سے غافل نہیں ہے بحیثیت قوم ہم سب ایک ہیں ہماری یکجہتی سے دشمن کو دھچکا پہنچے گا اور وہ ناکام و نامراد ٹھہرے گا، ہم اپنے ملک کی سلامتی کے لیے اپنی پاک افواج کے ساتھ ہیں ایل او سی پر موجود ہمارے پاک فوج کے جوان دشمن کو منہ توڑ جواب دے رہے ہماری دعا ہے اللہ تعالی انکو اپنی حفظ ایمان میں رکھے ۔
ملک کی سلامتی کے لیے اپنی پاک افواج کے ساتھ ہیں، جلیل اختر عباسی
May 09, 2025