اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج ہو گا جس میں ملک کو آئی ایم ایف سے دو اعشاریہ تین (2.3) ارب ڈالر کے فنانسنگ پیکیج کی منظوری ملنے کی قوی امید ہے۔ یہ پیکیج ملکی معیشت کو سہارا دینے اور مالیاتی استحکام کے لیے نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے۔بھارت کی طرف سے اس اجلاس کو رکوانے کی کوشش کی گئی تاہم ناکام رہی تھی اور بھارت نے بورڈ میں اپنے نمائندے کو عہدے سے ہٹادیا تھا ،آئی ایم ایف کی طرف سے کہا گیا ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی میں کمی کے لیے پْرامید ہے اور دونوں ممالک کے درمیان جاری تنازع کے پرامن حل کی خواہش رکھتا ہے۔ بیان میں خطے میں استحکام اور اقتصادی ترقی کو ترجیح دینے پر زور دیا گیا ہے۔
آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ اجلاس آج‘ پاکستان کیلئے 2.3 ارب ڈالر کی منظوری متوقع
May 09, 2025