لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے بھارت کی جانب سے پاکستان کی سویلین آبادی پربلا جواز حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا بھارتی جارحیت اور حملے بین الاقوامی بارڈر کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔ بھارت اشتعال انگیزی کر کے خطہ کے امن سے کھیل رہا ہے۔ افواج پاکستان کا تحمل،معاملہ فہمی اور ذمہ دارانہ رسپانس قابل تحسین ہے۔پاکستان کی امن پسندی کو نظر انداز کرنیوالے احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔ سلامتی کونسل بھارتی جارحیت کا نوٹس لے۔ سویلین آبادی کو ٹارگٹ کرنا قابل مذمت ہے۔ حکومت یو این سکیورٹی کونسل ،او آئی سی کا اجلاس بلا نے کی اپیل کرے۔ صوبائی حکومتیں پولیٹیکل پارٹیز کے ساتھ مل کر مشترکہ بیانیہ بنائیں اور متحد ہو کر دشمن کو واضح پیغام دیں۔ افواج پاکستان کے ساتھ عوام پوری طاقت اور جذبے کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا بھارت کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ ،ڈرون اور میزائل حملے کے ذریعے نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا نا قابل معافی جرم ہے۔
افواج پاکستان کا تحمل، ذمہ دارانہ رسپانس قابل تحسین ہے:خرم نواز گنڈاپور
May 09, 2025