لاہور(نامہ نگار)سابق گورنر پنجاب،پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود نے چیف کوآرڈینیٹر جنوبی پنجاب عبدالقادر شاہین کے ہمراہ پارٹی وفود اور میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا موجودہ پاک بھارت کشیدگی انتہائی سنگین نوعیت اختیار کر چکی ہے اور ایسے نازک وقت میں پوری قوم یک زبان ہو کر افواجِ پاکستان کیساتھ ہے۔ بھارتی جارحیت اور دانستہ طور پر سول آبادی، مساجد اور عبادت گاہوں کو نشانہ بنانا،نہ صرف جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے بلکہ مودی سرکار کی فاشسٹ اور ہندوتوا پر مبنی ذہنیت کا عکاس بھی ہے۔
سول آبادی، مساجد کو نشانہ بنانا،مودی کی ہندوتوا ذہنیت کا عکاس ہے:مخدوم احمد محمود
May 09, 2025