لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش، دیر بالا ندی نالوں میں طغیانی 

May 09, 2025

 اسلام آباد؍ لوئر دیر (آئی این پی+ این این آئی)اسلام آباد، لاہور  سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں  تیز اور ہلکی بارش  سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق  12 مئی تک ملک بھر میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے ۔ جبکہ لاہور، شیخوپورہ اور دیگر علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی۔ جبکہ آسمان پر بادلوں نے ڈیرے ڈالے رکھے۔  12مئی  تک  راولپنڈی، اسلام آباد، مری،گلیات، کشمیر  میں تیز ہوائوں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ لاہور، سرگودھا، جہلم، اٹک، گجرات سمیت پنجاب کے کئی شہروں، خیبر پختونخوا میں  چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ میں   بالائی سندھ، شمال مشرقی بلوچستان اور خطہ پوٹھوہار میں چند مقامات پرتیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ دریں اثناء دیر بالا کے دیر کوہستان میں موسلا دھار بارشوں اور ندی نالوں میں طغیانی نے تباہی مچا دی۔ باڈا کے مقام پر لینڈ سلائیڈنگ سے وادی کمراٹ جانے والی سڑک بند ہو گئی، سیاح پھنس کر رہ گئے۔ جن میں مرد، خواتین، بوڑھے اور بچے سب شامل ہیں۔

مزیدخبریں