پتوکی کچہری میں ایس ڈی او لیسکو پر وکلاء کا مبینہ تشدد  

May 09, 2025

قصور (نمائندہ نوائے وقت) پتوکی کچہری میں لیسکو ایس ڈی او پر وکلاء کی جانب سے مبینہ تشدد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کچہری میں دو دن سے صدر بار کی طرف سے لیسکو اہلکاروں کا داخلہ بند تھا۔ تاہم گزشتہ روز صدر بار پتوکی ایڈووکیٹ صفدر حیات، جنرل سیکرٹری کاشف اسلم و دیگر وکلاء نے ایس ڈی او عمیر سرفراز چیمہ کو پہنچنے پر روکا اور تلخ کلامی کے بعد ہاتھا پائی شروع کر دی اور انہیں مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور نازیبا رویہ بھی اختیار کیا۔

مزیدخبریں