لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر عہدے پر ترقی پانے والے 41 افسران کو رینک لگانے کی تقریب سنٹرل پولیس آفس میں منعقد کی گئی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پروموٹ ہونے والے افسران کو انسپکٹر عہدے کے رینک لگائے۔ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ملتان کے 21، بہاولپور 9،فیصل آباد 7 اور ڈی جی خان کے 4 افسران کو انسپکٹر عہدے کے رینک لگائے گئے۔پروموٹ ہونے والے افسران کے والدین، بچوں، اہلخانہ نے بڑی تعداد میں تقریب میں شرکت کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ترقی پانے والے انسپکٹرز اور ان کے اہل خانہ کو مبارکباد دی۔انہوںنے کہا کہ پنجاب پولیس خواتین کو با اختیار بنانے پر یقین رکھتی ہے۔حالیہ پروموشن بورڈ کے اجلاس میں 46 خواتین سب انسپکٹرز کو انسپکٹرز کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔
آئی جی پنجاب نے 41پولیس انسپکٹرز کو رینک لگائے ‘اہلخانہ کی شرکت
May 09, 2025