لاہور (کامرس رپورٹر) ایس ای سی پی نے مختلف تعلیمی اداروں میں کاروباری تعلیم حاصل کرنیوالے طلباء و طالبات کیلئے آگاہی سیشنز کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے۔ ان سیشنز کا مقصدکارپوریٹائزیشن اور کاروباری اندراج کے عمل کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔ یہ اقدام پاکستان میں کاروباری اداروں کی باضابطہ حیثیت، شفافیت اور پائیدار ترقی کو فروغ دینے کیلئے ایس ای سی پی کے جاری عزم کا حصہ ہے۔ اس اقدام کا مقصد مستقبل کے کاروباری رہنماؤں اور نوجوان کاروباری افراد کو کارپوریٹائزیشن کے فوائد سے آگاہ کرنا ہے جبکہ ایس ای سی پی کی سہولت بخش پالیسیوں اور حالیہ ڈیجیٹل اقدامات کو بھی اجاگر کیا جا رہا ہے، جن کی بدولت نہ صرف کمپنی کی رجسٹریشن کا عمل سہل بنایا گیا ہے بلکہ ریگولیٹری تقاضوں کی تکمیل بھی آسان ہو گئی ہے۔ یہ سیشنز پاکستان میں کاروبار کرنے میں آسانی کو بہتر بنانے اور کارپوریٹائزیشن کو فروغ دینے کے وسیع تر ایجنڈے میں ایس ای سی پی کے مؤثر کردار کو اْجاگر کرتے ہیں۔
ایس ای سی پی:کاروباری تعلیم حاصل کرنیوالے طلباء و طالبات کیلئے آگاہی سیشنز
May 09, 2025