بھارت کیطرف سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہیں:وائس چیئر مین پریس کلب راشد چوہدری 

May 09, 2025

نوشہرہ ورکاں(نامہ نگار) بھارتی کی بزدلانہ جارحیت کی پرزور مذمت کرتے ہیں مساجد اور مدارس پر میزائل حملے بزدل اور گھٹیا دشمن ہی کر سکتا ہے، پریس کلب رجسڑڈ  پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الا اللہ ،سارا کشمیر ہمارا ہے۔کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے بھی لگائے گئے معصوم اور نہتے شہریوں کی شہادت پر ان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار پریس کلب رجسٹرڈ نوشہرہ ورکاں نے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کیا وائس چیئرمین پریس کلب راشد چوہدری نے کہا  کہ رات کی تاریکی میں مساجد پر بزدلانہ حملے بھارت کی تنگ نظری اور بزدلی کو ظاہر کرتے ہیں بھارت نے بزدلانہ حملے میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔جس کی پرزور مذمت کرتے ہیں ۔

مزیدخبریں